ساہیوال میں حادثہ، لاہور کی فیملی کے7 افراد جاں بحق، نعشیں پہنچنے پر کہرام

ساہوال + فیروزوالہ + حافظ آباد + قصور + سرائے مغل + لاہور (نامہ نگاران + نمائندگان نوائے وقت + خصوصی رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ کا رہائشی تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عیدی دیکر واپس آ رہا تھا کہ ساہیوال کے قریب فتووالا موڑ پر ان کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں تاج محمد، اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز، 2 بیٹیاں، 2 نواسیاں روبینہ، طیبہ، ڈرائیور ریاض جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق اعجاز کی 2 ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ ایک ہی گھر میں 7 نعشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ وزیراعلی شہباز شریف نے ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دریں اثنا ساہیوال کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونیوالے شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے ہلاک ہونے والے 7 افراد کو مقامی قبرستان مں سپرد خاک کردا گیا۔ جب 7 جنازے اکٹھے اٹھے تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جب انکی نعشیں انکے گھر پہنچی تو وہاں پر پوری آبادی اور رشتہ دار خواتین، مرد دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ دوسرے واقعہ میں اڈہ یوسف والا کے قریب تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سوارافراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حافظ آباد سے منڈی بہائوالدین جانے والی مسافر ویگن ہیڈ قادر آبادکے قریب پہنچی تو عینی شاہدین کے مطابق پیچھے سے آنے والے ہیوی ویٹ ڈمپر نے اوورٹیک کرتے ہوئے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مسافر ویگن بے قابو ہو کر کیو بی لنک میں جا گری جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار ایک بچے حسیب احمد، رحمت علی سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔نہر میں ڈوبنے والی 2خواتین سمیت 5افراد قیصر،صغریٰ بی بی وغیرہ کوگوجرانوالہ اور حافظ آباد کی ریسکیو1122 ٹیموں نے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قصور کے نواحی علاقہ فاروق آباد کے قریب پیٹر انجن رکشہ کی مزداٹرک اور موٹرسائیکل کو ٹکر سے، رکشہ ڈرائیور سمیت تین افرادجاں بحق ہو گئے۔ناظم شاہ اپنے پیٹرانجن رکشہ کے ساتھ کنسٹرکشن والی مشین باندھ کر لیکر آرہا تھا کہ فاروق آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا کر سامنے کی جانب سے آنیوالے مزدا ٹرک سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجہ میں پیٹرانجن رکشہ ڈرائیور ناظم شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار کھوکھر ٹوچر کا شہزاد بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار نوید کو جناح ہسپتال لاہور پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ سرائے مغل کی نواحی بستی کوٹ محمد صدیق کے تین افراد بغیر نمبر موٹر سائیکل پر سرائے مغل روڈ پر جا رہے تھے کہ ہائی سکول کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار بشریٰ بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ اسکا چار سالہ بیٹا افضان اور بارہ سالہ رشتہ دار رضوان موقع پر ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ کو ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا جو رکشہ کو موقع سے بھگا کر فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...