واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ علاقے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے مل کر کام کرتا رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ علاقے کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں اور ہم انہیں دور کرنے کے لئے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم حقانیہ کو 30 لاکھ ڈالر فنڈز دینے سے متعلق پریس رپورٹس سے آگاہ ہے۔ تاہم اگر فنڈنگ سے متعلق تحفظات ہیں تو خیبر پی کے یا حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے۔ انہوں نے سرتاج عزیز کے اقتصادی راہداری سے متعلق بیان پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
خطے کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، دور کرنے کے لئے پاکستان سے مل کر کام کرتے رہیں گے: امریکہ
Jul 02, 2016