سیالکوٹ(نامہ نگار) تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ گزشتہ کئی دہائیوں سے شہریوں کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور آزمائش کی گھڑی میں تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ کے رضاکاروں نے اپنی جان کی پراہ کئے بغیر ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ طاہر مجید کپور کی زیر صدارت شہری دفاع کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ مظہر گورائیہ، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن ڈاکٹر معیزہ خاور، خالد شاہی، ملک اشرف، اسلام میر، حفیظ چغتائی اور شبلی نعمان صندل نے شرکت کی۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہاکہ تنظیم شہری دفاع کو مزید فعال بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ طاہر مجید کپور نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے شہری دفاع کے دو سورضاکاروں کی روزہ کے اوقات کار میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو ٹریفک پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی معاونت کریں گے۔