کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے چار میں سے دو کوئسٹس محمد سجاد اور محمد بلال نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں جاری ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل فائنل آل پاکستان ہوا جس میں محمد سجاد نے اپنے ہم وطن بابر مسیح کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-4 فریم سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 11 فریم پر مشتمل اس مقابلے میں ایک ایک پوائنٹس کےلئے سخت جدوجہد کی آخرکار اس سی سا میچ میں محمد سجاد نے بازی پلٹ دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے عالمی اور سابق ایشین چیمپیئن بھارت کے پنکچ ایڈوانی کو 6-2 فریم سے شکست دے کر اَپ سیٹ کر دیا۔ بھارتی سپراسٹار پنکچ ایڈوانی محمد بلال کے خلاف مزاحمت نہ کر سکے۔ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے بابر مسیح‘ محمد سجاد اور محمد بلال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پری کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے اپنے ہم وطن اسجد اقبال کو دلچسپ مقابلے کے بعد5-2 فریم سے شکست دی۔ بابر مسیح نے بھارت کے کمال چاﺅلہ کو5-3 فریم سے ہرادیا۔ محمد بلال کا پری کواراٹر فائنل میں مقابلہ ہانگ کانگ کے لن تنگ او کے درمیان ہوا جس میں محمد بلال نے سات فریم کے مقابلے میں5-2 سے فتح حاصل کی۔ دوسری جانب محمد سجاد کو آخری لیگ میچ میں میزبان ملک کرغرستان کے کافی بیک نے واک اوور دیا۔ کوارٹر فائنل مقابلے 8 فریم پر مشتمل ہونگے۔ جہاں بابر مسیح کا اپنے ہم وطن محمد سجاد سے اور محمد بلال کا سامنا بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔
ایشین اسنوکر بھارت کے ایڈوانی کو شکست دے کر محمد بلال کی سیمی فائنل میں رسائی
Jul 02, 2017