کراچی(اسپورٹس رپورٹر)دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ٹورڈی فرانس کا آغاز برطانوی سائیکل سوار گرانٹ تھامس کی کامیابی سے ہوا۔ 2017 ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جو 14 کلو میٹر ٹائم ٹرائل پر مشتمل تھا ۔ برطانوی سائیکل سوار گرانٹ نے 16منٹ اور چار سیکنڈ میں طے کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی۔ گرانٹ تھامس کا تعلق ٹیم اسکائی رائیڈر سے ہے۔ دفاعی چمپئن برطانیہ کے کرس فروم نے 12سیکنڈ کے فرق سے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ سوئٹزر لینڈ کے سائیکلسٹ اسٹافن کنگ نے دوم اور بیلاروس کے واسل نے سوئم پوزیشن پر رہے۔دوسرا مرحلہ جو بیلجیم کے شہر ڈسلیڈرف اور لیگ کے 203 اعشاریہ 5کلومیٹر پر مشتامل ہے اتوار 2جولائی کو ہوگا۔ 21مراحل پر مشتمل دنیا کے اس سب سے اہم اور عظیم سائیکل ریس میں 198 سائیکل سوار حصہ لے رہے ہیں جو 22 ٹیموں کی نمائندگی کریں گے ریس کے شرکاءیورپ کے مختلف ممالک کا سفر طے کرکے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام کریںگے۔