اعلیٰ کوالٹی ادویات کی فراہمی کیلئے ویٹرنری انسٹیٹیوٹ میں آٹومیٹک لائن فلنگ مشین نے کام شروع کر دیا

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مویشی پال حضرات کے دروازے تک خدمات کی فراہمی کیلئے نسیم صادق کی سربراہی میں حسب ضرورت اعلیٰ کوالٹی ادویات کی فراہمی کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وی آر آئی لاہور نے آٹومیٹک لائن فلنگ مشین پر کامیابی سے کام شروع کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر عبدالرئوف‘ ڈاکٹر اقبال‘ ڈاکٹر انیس‘ ڈاکٹر اعظم‘ ڈاکٹر آصفہ نے چائنیز انجینئرز کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنے ادارہ‘ ملکی سلامتی کیلئے دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن