پشاور(بیورورپورٹ)بزرگ صحافی ،تحریک پاکستان کے کارکن اور متعدد کتابوں کے مصنف ¾ صدارتی ایوارڈ یافتہ برائے حسن کارکردگی شریف فاروق بقضائے الہی وفات پاگئے ہیںمرحوم کی نمازجنازہ ہفتہ کی شام ان کی رہائش گاہ جاویدٹاﺅن گلبہارپشاورمیںاداکی گئی نمازجنازہ میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدراوروزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام،اعلی حکام،صحافیوں،مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزا روںافرادنے شرکت کی اوراس موقع پرمرحوم کے صاحبزادے سینئرصحافی طاہرفاروق سے اظہارہمدری کیااورمرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی جس کے بعدمرحوم شریف فاروق کوپشاورکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیاشریف فاروق 1951ءسے 1962ءتک پشاور میں روزنامہ ”شہباز“ کے ایڈیٹر رہے ¾ وہ روزنامہ ”نوائے وقت“ لاہور کے چیف رپورٹر اور بعدازاں روزنامہ ”نوائے وقت“ رالپنڈی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے انہوں نے لاہور سے روزنامہ ”جہاں نما“ کا اجراءکیا۔ جبکہ 1974ءکو پشاور سے روزنامہ ”جہاد“ پشاور کی داغ بیل ڈالی شریف فاروق کی انعام یافتہ تصانیف میں ”قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کا مردِ حریت“ اور ”مادر ملت سرمایہ ملت“ سمیت دیگر کئی کُتب شامل ہیں آپ نے صوبہ میں معیاری صحافت کے فروغ کے لئے قابل قدر کردار ادا کیا مرحوم کے سوگواران میں ان کے بیٹے طاہر فاروق ¾ خالد فاروق اور تین صاحبزادیاں شامل ہیںمرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ واقع گلبہار نمبر4 جاوید ٹاﺅن لکی ڈھیری روڈ فاروق سٹریٹ سے اٹھایا گیا۔مرحوم کی رسم قل آج بروز اتوار ان کی رہائش گاہ گل بہار نمبر 4 لکی ڈھیری روڈ جاوید ٹاﺅن فاروق اسٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناءآل ِپاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور قائم مقام سیکریٹری جنرل سید محمدمنیر جیلانی نے عہدیداران اور ایگزیکیٹو کمیٹی کی جانب سے شریف فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے آپ کی اخباری صنعت کےلئے خدمات اور آزادی صحافت کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اخباری صنعت ایک تجربہ کار صحافی سے محروم ہوگئی۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف‘ وزیراعلیٰ شہبازشریف‘ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور خیبر پی کے کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا اور دیگر نے شریف فاروق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شریف فاروق نے اپنے قلم کو پاکستان کی خدمت کیلئے استعمال کیا اور ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
شریف فارو ق انتقال
بزرگ صحافی اورتحریک پاکستان کے کارکن شریف فاروق انتقال کرگئے
Jul 02, 2017