لاہور،چنیوٹ :گھریلو حالات سے تنگ دو خواتین،فیصل آباد اور کمیر میں2مردوں کی خودکشی

لاہور (نامہ نگاروںسے) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت چار افراد نے خودکشی کرلی۔لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق مومن پورہ میںایک بچی کی ماں 30سالہ کبیرہ بی بی نے سسرالیوں کے رویہ سے تنگ آکرپھندہ سے جھول گئی،باغبانپورہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 395 گ ب میں تیس سالہ رحمت نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر کھیتوں میں جا کر درخت سے پھندا لگایا اور پھانسی لیکر خودکشی کر لی۔ دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق 35 سالہ نوجوان ممتاز سکنہ کوٹ اسماعیل چک بہادر چناب نگر کی بیوی کچھ عرصہ سے گھریلو ناچاقی پر روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز خاوند ممتاز سسرال منانے کیلئے گیا تو ناکامی پر اپنے گھر آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیاجہاں زندگی کی بازی ہار گیا۔ رنگپور سے نامہ نگار کے مطابق فیض محمد مسلم شیخ کی شادی شدہ بیٹی سسرال سے جھگڑا کرکے میکے آئی وہاں سے جا کر چشمہ جہلم لنک کینال میں چھلانگ لگا دی۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نعش نہر سے نکال لی گئی۔ پولیس تھانہ نور پور تھل نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،کمیر سے نامہ نگار کے مطابق چک102نو ایل کے ارشد نے سر میں گولی مار کر زندگی حتم کرلی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...