ڈاکٹروں اور امداد باہمی کا عالمی دن منایا گیا، خلائی مخلوق کا آج منایا جائیگا

Jul 02, 2017

احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا دن آج 2 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں اور امداد باہمی کا عالمی دن یکم جولائی کو منائے گئے۔ 2 جولائی 1947ء کی ایک طوفانی رات کو امریکی قصبے روزوپل میں کئی لوگوں نے کسی چیز کو آسمان میں اڑتے دیکھا۔ امریکی حکومت نے لوگوں کو بتایا کہ یہ دھات کے ٹکڑے ہیں جودراصل موسمیاتی غبارے کے ہیں، 30 سال بعد اس حادثے کی تحقیق میں شامل ریٹائرڈ میجر جیسی مارسل نے بتایا کہ دھات کے ٹکڑے کسی اور دنیا کے تھے، الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹروں اور امداد باہمی کے عالمی دن یکم جولائی کو منائے گئے۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھرمیں سیمینارز اور تقریبات منعقد ہوئیں جس میں ڈاکٹر کے پیشے کے ساتھ انصاف اور مریضوں سے انتہائی خوش اسلوبی سے فرائض انجام دینے کو سراہا گیا جبکہ امداد باہمی کے متعلق عوام میں شعور و آگاہی بیدارکیا گیا۔

مزیدخبریں