;; بھٹو کی پیپلز پارٹی ختم ہو گئی صرف زرداری لیگ باقی ہے‘ پیر پگارو

Jul 02, 2017

خیرپور (نامہ نگار) ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کب کی ختم ہو چکی اب تو صرف زرداری لیگ باقی رہ گئی ہے اس میں بھی اختلافات بڑھ گئے ہیں یہ بات حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگارو نے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کی بات کرنے والا ہمارے ساتھ ہو گا فنکشنل لیگ نے کبھی لسانیت اور فرقہ واریت کی بات نہیں کی‘ پاک فوج نے ملک اور قوم کا نام اونچا کیا ہے وہ پیرجو گوٹھ میں سندھ بھر سے آئے ہوئے کارکنوں‘ معززین شہریوں سے خطاب و میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کی بات کرنے والا ہمارے ساتھ ہو گا کیونکہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور فیڈریشن کی مضبوطی کی بات کی ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ فنکشنل لیگ نے کبھی لسانیت اور فرقہ واریت کی بات نہیں کی‘ پاک فوج نے کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا‘ آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا ہے۔ پیر پگارو نے کہاکہ سندھ میں اینٹی پیپلز پارٹی ووٹ زیادہ ہے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے اور سندھ میں حکومت بنائیں گے۔ تقریب سے وفاقی وزیر اور فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تنظیم سازی پر توجہ دی جا رہی ہے خاص کر لیڈیز ونگ پر خصوصی توجہ ہو گی۔
پیر پگارو

مزیدخبریں