لاہور (سٹاف رپورٹر) یتیم خانہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدتمیزی گاڑی کو ٹھڈے بھی مارتا رہا چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وارڈن حیدر کو معطل کرکے ایس پی صدر ٹریفک سردار آصف کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا معلوم ہوا ہے کہ 21 جون ٹریفک وارڈن کی جانب سے گاڑی کے کاغذات دکھانے کے معاملے میں شہری مظہر محمود سے شدید بدتمیزی کی گئی جبکہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ایک ٹیم نے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی کو روکا اور مظہر محمود نامی شہر سے کاغذات طلب کئے مگر وہ ناکام رہا اور کسٹم اہلکاروں سے بدتمیزی شروع کر دی۔ جس پر ڈولفن پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور گاڑی کا پیچھا کرکے اسے چوک یتیم خانہ کے قریب روک لیا متعلقہ ٹریفک وارڈن اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے کار سوار کو باہر نکلنے کا کہا مگر وہ باہر نہ آیا اس نے گالی گلوچ اور بدتمیزی شروع کر دی جس پر ٹریفک وارڈن نے شہری کی گاڑی پر ٹھڈے مارنا شروع کر دیئے۔