عید ایام میں گرفتار 174 ویلروں کی ضمانتیں منظور

Jul 02, 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عید کے تینوں روز میں ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے 174 نوجوانوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ 30 نوجوانوں کی ضمانتیں عید کی تعطیلات میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 50,50 ہزار روپے 9 کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھیں جبکہ باقی نوجوانوں کی ضمانتیں عید کی تعطیلات کے بعد دوسرے اور تیسرے روز مکمل ہوئیں 50 سے زائد نوجوان کو جرمانے بھی کئے گئے، 45 نوجوانوں کی ضمانتیں پتنگ بازی کے الزام میں گرفتاری کے بعد منظور کی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں