لاہور (پ ر) وزیراعظم میاں نواز شریف جے آئی ٹی سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ ماضی گواہ ہے کہ ملک و قوم کے لیے نواز شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مخالفین کو ہمیشہ کی طرف منہ کی کھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر لیبر ونگ ننکانہ صاحب عرفان الحسن بھٹی نے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر اپنے اعزاز میں دی جانے والی ضیافت سے مسلم لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔