لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلمانان برصغیر نے جان ومال کی لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے لہٰذا اس کی قدر کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین اور جہد مسلسل سے آپ ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ خود احتسابی کی روش اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے بیسویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف فنکار راشد محمود اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض بھی موجود تھے۔ صبیح الرحمن نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ کنزیٰ فاطمہ نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ¿ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نظریاتی سمر سکول کی طالبہ تحریم شاہد نے انجام دیے۔ راشد محمود نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہماری شناخت ہے اور آپ ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرےں۔ میں یہاں موجود بچوں کی صلاحیتیں دیکھ کر بے حد متاثر ہوا ہوں، یہاں بڑے نظم وضبط کے ساتھ بچوں کو نظریاتی تعلیم وتربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ زندگی میں کسی بھی چیز کا حصول مشکل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ پر یقین اور جہد مسلسل سے آپ ہر ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتے ہیں۔ آخر میں” سپورٹس ڈے “ کی مناسبت سے دن بھر ہونیوالی کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
”اللہ تعالیٰ پر یقین اور جہد مسلسل سے ہرناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے“
Jul 02, 2017