کراچی (وقائع نگار)سندھ حکومت کی جانب سے نیب کو غیر مﺅثر قرار دینے کے بل کے حوالے سے معروف ماہر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی کرپشن اور غلط کاموں کو چھپانے اور ان سے بچنے کے لئے یہ بل پاس کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے نیب کو غیر مثر قرار دینے کا بل حکومت نے اپنی حفاظت اور نیب کے حصار سے نکلنے کے لئے بل پاس کیا ہے۔ سندھ حکومت کے پاس نیب کو غیر مﺅثرقرار دینے کا اختیار ہے یا نہیں ہے یہ قابل بحث نکتہ ہے اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں، نیب کے اختیارات کے خلاف کراچی اور پشاور کی صوبائی عدالتوں میں کیس زیر سماعت موجود ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی بھی ادارے کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، کرپشن پر کوئی چارہ جوئی نہیں ہوتی، چیئرمین نیب وفاقی حکومت کے انڈر آتا ہے اس لئے نیب وفاق کے خلاف کارروائی نہیں کرتی جب کہ صوبائی حکومت اپنی حفاظت کے لئے نیب کو غیر مﺅثر قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے، نیب کو غیر مﺅثر قرار دینا حل نہیں بلکہ نیب کے قوانین میں اگر گنجائش نہیں ہے تو اس کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے۔
بیرسٹرفروغ نسیم