نوواک جوکو وچ نے ایگن کلاسک انٹرنیشنل ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا

Jul 02, 2017

لندن (سپورٹس ڈیسک ) سربیا کے نوواک جوکو وچ نے ایگن کلاسک انٹرنیشنل ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا ۔ نوواک نے فائنل میں گائل مونفلز کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی ۔ فاتح کھلاڑی نے کہا کہ ومبلڈن اوپن سے قبل فتح سے حوصلہ مزید بلند ہوگا ۔ تین بار ومبلڈن اوپن جیت چکاہوں ۔ ٹورنا منٹ سے قبل یہ بہت اچھی تیاری ہوئی ہے ۔ میں بالکل مکمل فارم میں ہوں اور امید ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر وں گا۔چیک ریپبلک کی کیرلینا پلسکووانے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماریواینسک عارضی طور پر میری کوچنگ ٹیم میں شامل ہونگے اور آندرے آگاسی کا ساتھ نبھائیں گے ۔ یہ معاہدہ ومبلڈن اوپن تک کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں