آرکنساس(مانیٹرنگ نیوز)امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لٹل راک کے نائٹ کلب میں ریپ شو کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق نائٹ کلب کے پاور الٹرا لاو¿نج میں فائرنگ کلب میں موجود افراد کے درمیان تنازع کا نتیجہ تھی، اور یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔لٹل راک پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوئے تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں۔قبل ازیں پولیس نے فائرنگ والے بلاک کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کیے۔لٹل راک پولیس کے سربراہ کینتن بکنَر نے صحافیوں کو بتایا کہ کلب میں موجود چند افراد کے درمیان کسی بات پر تنازع پیدا ہوا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زائد افراد ہوسکتے ہیں۔کلب کے مالک ڈیول رینکِن نے ’اے پی‘ کو بتایا کہ وہ فیس بک پر لائیو جانے کے لیے شو کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک فائرنگ شروع ہوئی، جس میں ان کے ایک دوست کو بھی گولی لگی۔
امریکہ فائرنگ