;;سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، 8 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ

Jul 02, 2017

ملتان/ لاہور (صباح نیوز+ نامہ نگار) سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 194ہوگئی۔ 80سے زائد مریض تاحال ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ فوکل پرسن جناح ہسپتال لاہور ڈاکڑ عامر کے مطابق سانحے احمد پور شرقیہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ تیرہ سالہ سرفراز کا جسم ستر فیصد جل گیا تھا جبکہ بہاولپور میں بھی ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ملتان کے برن یونٹ میں 25 مریض زیرعلاج ہےں جبکہ لاہور کے جناح ہسپتال میں 50 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی اجتماعی نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے علی حسن گیلانی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع ہر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق اےم پی اے قاضی عدنان فرےد نے سانحہ احمد پور شرقےہ مےں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے اہل خانہ کو وزےراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان کے گھر جا کر 20 لاکھ روپے کے چےک دےئے۔ بہاول پور سے نامہ نگار کے مطابق 16 سالہ گلزار نامی شخص لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو کہ گذشتہ روز جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
احمد پور شرقیہ

مزیدخبریں