ناٹک (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈومیں ایک اور کرکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 21سالہ مقتول شبہام گوتھامین کے قتل میں اسکے دو ساتھی کھلاڑی ملوث ہیں جن میں سے ایک بھارتی سیاستدان کا بیٹا ہے۔ شبہام گوتھامین کو حسد میں آکر ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی ساتھی کھلاڑیوں نے کھانے کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا۔گزشتہ روزبھارت میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 21 سالہ کرکٹر کو اس کے ساتھی کھلاڑیوں نے حسد کی آگ میں جلتے ہوئے قتل کر دیا کیونکہ وہ فاسٹ بالنگ میں بہت اچھی پرفارمنس دے رہا تھا۔ مقتول شبہام گوتھامین کا تعلق بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر کرناٹک سے تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبہام گوتھامین کے قتل میں اس کے دو ساتھی کھلاڑی ملوث ہیں جن میں سے ایک بھارتی سیاستدان کا بیٹا ہے۔ دونوں نے شبہام کو کھانے کے دوران قتل کیا اور اس جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے اسے ہسپتال بھی داخل کرا دیا تا کہ کسی کو ان پر شک نہ ہو۔ دوسری جانب اس سیاستدان نے اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ردوبدل کرا دیا ہے۔ اس وقت #JusticeForShubham بھارتی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے لیکن ابھی تک انڈین ٹیلی وڑن چینلز پر اس سٹوری کو نہیں اٹھایا گیا۔