ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا طرززندگی بدلے گا : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال 2017-18ء کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام دیا ہے۔ رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 635 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور یہ پاکستان میں کسی بھی صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اوربے مثال ترقیاتی پروگرام ہے۔ حجم گزشتہ برس کے ترقیاتی پروگرام سے 15فیصد زیادہ ہے اور اس تاریخ ساز سالانہ ترقیاتی پروگرام سے عملدرآمد سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا طرز زندگی بدلے گا۔ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگومیں کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی شعبہ کی پائیدار بنیادوں پر ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ فروغ تعلیم کیلئے رواںمالی سال 345 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈ رکھے گئے ہیں۔ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی اورکامیابی کا زینہ ہے ۔ پنجاب حکومت نے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بے مثال پروگرام شرو ع کررکھے ہیں۔ قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کیلئے تعلیمی پروگراموں میں دوسرے صوبوں کے بچے اور بچیوں کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ صوبے بھر میں نئے تعلیمی ادارے ،کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ رواں سال صحت عامہ کے منصوبوں کیلئے 263 ارب 22کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ امداد باہمی کی عالمی تحریک کا مقصد استحصالی قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرکے اپنے وسائل یکجاکرتے ہوئے مل جل کر کام کرنا ہے اور وسائل کی یکساں تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔ یہ تحریک ہمیں اتفاق و اتحاد کا درس بھی دیتی ہے۔ پنجاب میں زراعت اور ہائوسنگ سیکٹر میں کوآپریٹو اداروں کی کارکردگی مثالی ہے۔ کوآپریٹو اداروں کی جانب سے کاشتکاروں میں اربوں روپے سالانہ کے قرضے کی تقسیم اور عوام کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی لائق ستائش ہے، تاہم اس اہم شعبے کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے کوآپریٹو اداروں کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا، وزیراعلیٰ نے عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر اس تحریک سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور صوبے کے عوام عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر عالمی کارکنوں امداد باہمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں اس عالمی تحریک کو اس کے اصل اصولوں کے مطابق لاگو کریںگے۔ وزیراعلیٰ نے ڈولی لفٹ گرنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 8 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
شہبازشریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...