ایشین سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان ،بھارت کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور+اسلام آباد ( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے محمد سجاد اورمحمد بلال کرغیستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ایشیئن 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے انہوں نے کوارٹر فائنل میچوں میں پاکستان کے محمد بلال نے سابقہ ورلڈ چیمپیئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 6-2 سے اور پاکستان ہی کے محمد سجاد نے اپنے ہم وطن بابر مسیح کو 6-4 سے شکست دی۔ یہ محض اتفاق تھا کہ پاکستان کے چاروں کھلاڑی ناک آوٹ راونڈ میں ایک ہی ہاف میں آگئے۔ پری کوارٹر فائنل میں محمدسجاد نے اسجد اقبال کو شکست دی جبکہ بابر مسیح اور محمد بلال دیگر کھلاڑیوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے بابر مسیح کو 6-4 سے شکست دی ایک مرحلے میں بابر مسیح کو 3-0 کی برتری حاصل تھی اس کے بعد محمد سجاد نے لگاتار تین فریم جیت کر مقابلہ 3-3 کر دیا ساتواں فریم ایک بار پھر بابر مسیح نے جیت لیا۔ مگر اس کے بعد اگلے تین فریموں میں محمد سجاد نے بابر مسیح کو کوئی موقع نہیں دیا اور میچ 6-4 سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبار کے سابق عالمی چیمپئن بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا دوسری جانب تھائی لینڈ کے کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے چوتھا کوارٹر فائنل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کے مابین خبر فائل ہونے تک جاری تھا۔ دونوں سیمی فائنل آج ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...