گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے پنجاب حکومت کے دعو¶ں پر پانی پھیر دیا: مراد راس

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ گرانفروش اور ذخیرہ اندوز کھلے بندوں من مانیاں نے پنجاب حکومت کے دعوﺅں پر پانی پھیر دیا ہے حکومت گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی غیر اخلاقی بے قابو عوام دشمن سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے حکمرانوں نے عوامی مسائل سے لا تعلق ہو کر صرف اور صرف اپنی ذات اور اپنے اقتدارو اختیار کے دوام و استحکام ہی کو اپنا نصب العین بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاءکے استعمال سے شہری ہیپاٹائٹس گردوں کی بیماریوں، معدہ اور انتڑیوں کے کینسر، دل، دماغ اور آنکھوں سمیت دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...