افغانستان میں فضائی حملوں جھڑپیں داعش کے 5 جنگجووں سمیت 21 دہشتگرد ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں اہم کمانڈر سمیت 21طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی گورنر نصرالدین نظاری نے بتایا سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت آٹھ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناءافغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں پانچ داعش کارکنوں سمیت تیرہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا فضائی حملوں کے دوران طالبان کی زیر ملکیت بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ فورسز س جھڑپ میں صوبہ وردک کے ضلع نرخ میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ خود ساختہ گورنر ملا بشیر ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن