نوازشریف پانامہ لیکس سے جان نہیں چھڑا سکتے: نوید قمر

ٹنڈو محمد خان(این این آئی)قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس سے جان نہیں چھڑا سکتے جن لوگوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو کورٹس اور جیلوں کے چکر لگوائے آج ان کا خاندان بھی عدالتوں میں گھوم رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے منعقدہ عید ملن پاٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف پانی اور ڈرینیج کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں جن کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیںانہوں نے کہا کہ دس جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی کی رپورٹ ملک میں سیاست کے رخ کا تعین کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...