فیصل آباد: ملزموں کی ضمانتیں ہونے پر خواتین کا سیشن کورٹ کے باہر پولیس کےخلاف مظاہرہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی ضمانت ہونے پر خواتین کا سیشن کورٹ کے باہر ٹھیکریوالہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ دونوں ملزموں کو پیٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ میں درج اغوا کے مقدمہ نمبر501/17 میں ملوث دو ملزموں سرگودھا کے کامران اور قاسم کی گزشتہ روز تھانہ ٹھیکریوالہ کے سب انسپکٹر محمد علی نے عدالت نے ضمانت کنفرم کروا لی جس پر مدعی پارٹی کی خواتین نے سیشن کورٹس کے باہر سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزموں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھرپور کردار اداکیا ہے۔ تفتیشی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس دوران تفتیشی آفیسر ملزموں کو لے کر سیشن کورٹ سے باہر نکلا تو احتجاجی خواتین نے دونوں کو پکڑ کر ان کی دھلائی کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے ملزموں کو چھڑوایا۔بعدازاں افسران کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرہ منتشر ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...