مجھے ٹھمکے لگانے نہیں آتے پی ٹی آئی میرے مقابلے میں پروفیسر یا انجینئر لائے: احسن اقبال

چک امرو+ بدوملہی (نامہ نگاران) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور حلقہ این اے 78نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار احسن اقبال نے مختلف دیہات میں منیارٹی کنونشن اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء میں میرا مقابلہ پی ٹی آئی کے گلوکار سے تھا اب بھی گلوکار سے ہے، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں پروفیسر، ڈاکٹر یا انجینئر لائے کیوں کہ مجھے تو ٹھمکے لگانے نہیں آتے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5سالہ دورہ حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے منصوبے مکمل کروا کر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں لوگ ہمیں کارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔ اللہ کا شکر کہ جو یونیورسٹیاں لاہور میں ہیں وہی الحمدللہ آج نارووال میں بھی یونیورسٹیاںقائم ہیں۔ تعلیمی منصوبوں کے تسلسل کے لیے ن لیگ کی حکومت ناگزیر ہے۔ چار سالوں میں دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔ جس سے آج پاکستان میں امن کے سائے ہیں میں تعلیم کو فروغ دینا پسند کرتا ہوں۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شجاعت احمد خاں اور حلقہ پی پی 49کے امیدوار MPA چودھری بلال اکبر خاں نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مینارٹی کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان جب بن رہا تھا جہاں مسلمانوں نے حصہ لیا وہیں مسیحی برادری کی جدوجہد برابر تھی۔ پاکستان بننے کے بعد پاکستان کی حفاظت کے لئے بھی بے مثال قربانیاں دیں۔ قائد اعظم کے پاکستان میں ہم کسی کے مذہب پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ ابرار الحق نے سپورٹس سٹی کے بارے میں کہا تھا کہ یہ سفید ہاتھی بنا دیا، اس کی سوچ ہی ایسی ہے، سابقہ کپتان مصباح نے کہا کہ دنیا کہ بہترین سپورٹس سٹی ہے۔ عمران خان کہتا ہے یہ سڑکیں بناتے ہیں لیکن سڑک نہیں ہو گی تو ترقی کی بنیاد نہیں ہو گی، عمران خان کو پتہ نہیں ترقی کسے کہتے ہیں، سینٹ میں الیاس بلوچ نے تقریر میں کہا کہ احسن اقبال کا بس چلے یہ گوادر کو نارووال لے جائے، اگر کامیاب کریں گے تو پچھلے 5 سالوں میں اس سے زیادہ ترقی ہو گی۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن