فیصل آباد(آن لائن + صباح نوز) فیصل آباد میں این اے 106 کے ن لیگی امیدوار رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار نثار جٹ کے حلقے میں بینرز لگانے پر فائرنگ سے 2لیگی کارکن اور ایک پی ٹی آئی کا کارکن زخمی ہوگیاجن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد کے چک نمبر57 جی پی میں بینرز لگانے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیاں جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے 2 اور تحریک انصاف کا 1 کارکن زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی جمع ہوگئے مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ واضح رہے این اے 106سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ مد مقابل ہیں۔ پولیس کے مطابق پینا فلیکس لگانے کے معاملے پر فائرنگ رانا ثناء اللہ اور نثار جٹ گروپ میں ہوئی۔ فائرنگ کرنیوالوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کارکن زخمی