ڈینٹسٹس کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

مکرمی جناب! چین کے ڈینٹیٹ کراچی میں ڈنٹیسٹری کر رہے ہیں۔ تو پھر یہ سوتیلا پن ہمارے ساتھ ہی کیوں۔ اگر چینی ڈنٹیسٹ غلط کام نہیں کر رہے تو ہم کیسے غلط کر سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ایک قانون بنا کر ہمیں قانونی حیثیت دیدی جائے۔ تجربہ کار ماہر تعلیمیافتہ ڈینسٹوں کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔ پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں بھی ہمیں قانونی اجازت دی گئی نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ دیگر کئی ممالک میں تعلیمیافتہ تجربہ کار ڈینٹسٹوں کو ڈینٹسٹری کی قانونی اجازت ہے۔ لیکن حکومت وقت ہمیں مسلسل عطائی بنانے پر بضد دکھائی دیتی ہے۔ غریب ڈینٹسٹوں کو پکڑ پکڑ کر بند کیا جا رہا ہے جو زیادتی ہے۔ ہمارے بے شمار ڈینٹسٹ ساتھی بیس سے چالیس سال تک کا تجربہ رکھتے ہیں۔ صفائی، مہارت میں، انسٹرومنٹ میں کسی بھی سرجن یا بڑے ڈاکٹر کے کلینک سے کم درجہ کے نہیں۔جس طرح بے شمار ممالک میں ہمارے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اس طرح وطن عزیز میں بھی ہماری پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں محدود پیمانے پر کام کی اجازت دی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ہیلتھ سے اپیل ہے کہ ہمیں ہمارا قانونی حق دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے۔ (محمد ادریس صدر (ڈینٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب 0300-4383809)۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...