اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تاہم پاور پالیٹکس سے اقتدار میں آنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔ آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مبارکباد دینے پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے کہاکہ سیاست ہے مگر اچھی بات ہے۔ انتخابات کے بعد بھی ملک میں سیاسی استحکام کا امکان نہیں۔ پی ٹی آئی سے اتحاد کے سوال پر آصف زرداری نے کہاکہ عمران خان نے خود کہہ دیا کہ میرے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں اس سے بہتر ہے کہ میں گراﺅنڈ میں رہ کر کام کروں، ویسے بھی صدر کی پاورز میں نے پارلیمنٹ کو دیدیں۔ آصف زرداری نے کہاکہ پنجاب میں آزاد امیدوار جیتیں گے۔ آزاد امیدوار پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بس سے اترے ہیں۔
زرداری
پنجاب آزاد امیدوار جیتتیں گے‘ پی پی پاور پارلیٹیکس کے ذریعے اقتدار کی بجائے اپوزیشن کو ترجیح دیگی : زرداری
Jul 02, 2018