نعیم بھابھہ نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی این اے 164 سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

کرم پور (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر این اے 164وہاڑی سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپنے پینل میں پی پی 233سے سابق ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس ، پی پی 234سے راجپوت فیملی کے رہنما رانا فخر اسلام کو شامل کرلیا ہے۔ گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ دھلو میں ورکر کنونشن منعقد کیا جس میں صوبائی امیدواران سعید احمد خان منیس ، رانا فخر اسلام، چئیرمین یونین کونسلز ،نمبرداران کونسلرز سمیت علاقہ بھر سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ انہوں نے تہمینہ دولتانہ کی منفی اور منافقت کی سیاست سے تنگ آکر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہمینہ دولتانہ نے ان کے ساتھ ہر معاملے میں بے وفائی کی اور ان کو سیاست سے آﺅٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ مگر اللہ کے کرم سے اور سعید احمد خان منیس کے تعاون سے وہ مجھے شکست نہ دے سکی۔ سعید احمد خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع وہاڑی کی عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ۔رانا فخر اسلام ،میاں عرفان اقبال بورانہ ، میاں آفتاب بورانہ، ارشد تبسم ،تاج محمد بورانہ، راﺅ وسیم اسلم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ لوگوں نے اس پینل کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
نعیم بھابھہ

ای پیپر دی نیشن