لوگوں کی زندگیوں کے تجربات کو دیکھتے ہوئے محبت کے جھمیلے سے دور رہنا چاہتی ہوں: نیلم منیر

Jul 02, 2018

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ محبت جیسے جذبے کی قدر کرتی ہوں لیکن دوسرے لوگوں کی زندگیو ں کے تجربات کو دیکھتے ہوئے اس جھمیلے سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ہرگز محبت کے خلاف نہیں لیکن میں نے دوسرے لوگوں کی زندگیوں سے تجربہ حاصل کیا ہے اس لئے اس سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ شادی کے بعد اپنے شوہر سے محبت کی جائے جس سے میاں بیوی کا رشتہ انتہائی مضبوط رہتا ہے ۔ نیلم منیر نے مزید کہا کہ اس وقت متعدد پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور میری ساری توجہ ان پر مرکو ز ہے۔

مزیدخبریں