ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ آج سے شروع‘اینڈی مرے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بر طانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے سرجری کی وجہ سے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میںسرجری ہوئی اور ایسے میں پانچ سیٹ والے میچز کھیلنا میرے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہوں ۔ انجری سے مکمل نجات تک بڑے میچوں میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ اگست میں یوایس ہارڈ کورٹ سیزن ہوگا جس کیلئے تیاری کروں گا۔ اینڈی مرے نے 2013ء اور 2016ء میں ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا ۔ سابق عالمی چیمپئن نے مزید کہا کہ ایونٹ سے دستبرداری کا افسوس ہو رہا ہے مگر گزشتہ دس دنوںمیں اسی کی تیاری کر رہاتھا مگر سرجری کی وجہ سے کچھ نہیں کر سکتا ۔ ایک دو دن میں ہارڈ کورٹ پر پریکٹس شروع کروں گا۔ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج سے لندن میں شروع ہو رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...