زمبابوین فاسٹ بائولر کائیل جروس فیلڈنگ کے دوران زخمی

Jul 02, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) زمبابوین فاسٹ بائولر کائل جروس سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز گرین شرٹس کی اننگز کے 14ویں اوور میں کائل جروس نے بائونڈری پر فخر زمان کا کیچ تھامنے کیلئے ڈائیو لگائی لیکن وہ ناکام رہے ۔ البتہ اس کوشش کے دورہ وہ ہاتھ زخمی کر بیٹھے ۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کاایکسرے کیا گیا ۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے ۔ اس لئے وہ بیٹنگ کیلئے بھی نہ آسکے ۔ انجری کی وجہ سے ان کی سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز میںشرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں