ایڈیسن کیوانی کی انجری نے یورا گوئے کے کوچ کو پریشان کر دیا

Jul 02, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) روس میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں یورا گوئے کے کھلاڑی ایڈیسن کیوانی ہیمسٹرنگ انجری کا شکا رہو گئے ہیں ۔ ٹیم کے کوچ آسکر تبریز نے بتایا کہ وہ ایڈیسن کیوانی کی انجری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔ 31سالہ کیوانی نے پرتگال کے خلاف دو گول کئے تھے ۔ کوچ نے مزیدکہا کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ کیوانی صحت یاب ہو سکیں۔ ابھی تک ان کی انجری کا مکمل علم نہیں ہوسکا ہے ۔ کیوانی نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے میچ سے قبل فٹ ہوجائوں گا۔ انجری سے نجات پانے کیلئے ڈاکٹر کی ہدایات ہر مکمل عمل کر رہا ہوں ۔میر ی ہرممکن کوشش ہوگی کہ کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلوں ۔ابھی تکلیف محسوس کررہاہوں مگر صحت یابی کیلئے پر امید ہوں ۔

مزیدخبریں