گلوکار عالم لوہار کی 39 ویں برسی کل منائی جائیگی

اسلام آباد(آن لائن) معروف فوک گلوکار عالم لوہار کی39ویں برسی 3جولائی منگل کو منائی جائے گی ان کی برسی کے سلسلے میںفلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہو گی جس میں عالم لوہار کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی۔عالم لوہار 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا۔ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...