کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے: رہنما فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا، چیئرمین پنجاب لیاقت علی خان ، سابق چیئرمین میاں ریاض اور چوہدری اافتخار احمد مٹو نے چیف جسٹس آف پاکستان کا جنگی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم بنانے کے تاریخی بیان پر قوم چیف جسٹس آف پاکستان کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سابق چیئرمین واپڈا و ٹیکنو کریٹ شمس الملک اور ظفر محمود کو طلب کرنا اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے یہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر بڑے چھوٹے ڈیم بنانے کا پکا ارادہ کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...