پاکستان میں کارپٹ کی عالمی نمائش سے دیگر شعبوں کو بھی فائدہ ہو گا: لطیف ملک

Jul 02, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون کی درخواست کی ہے ،پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش کی کامیابی سے کارپٹ انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو بھی پذیرائی ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف ملک کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین قمر ضیاء ،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، ممبر ایگزیکٹو و کوارڈی نیٹر ٹڈیپ ریاض احمد، سینئر ممبر ملک اکبر ، سابق چیئرمین میجر (ر) اختر نذیر اورانڈسٹری کے نمائندگان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

مزیدخبریں