سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش، ذیشان زیب اور عبداللہ ندیم نے چاندی کے تمغے جیت لئے

کوالالمپور (آئی این پی)سولہویں پینانگ جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی ذیشان زیب نے انڈر 19 اور عبداللہ ندیم نے انڈر 11 ایونٹس میں چاندی کے تمغے جیت لئے۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے بوائز انڈر 19 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی سیو یی زیان نے پاکستان کے ذیشان زیب کو زبردست مقابلے کے بعد 13-11، 11-7 اور 11-7 سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، چاندی کا تمغہ ذیشان کے نام رہا، اسی طرح بوائز انڈر 11 ایونٹ کے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی نے پاکستان کے عبداللہ ندیم کو 3-0 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن