اولمپک ڈے پر خصوصی تقریب‘ سابق اولمپئنز و میڈلسٹ میں انعامات تقسیم

Jul 02, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپک ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران حکومت کے صوبائی وزیر کھیل شوکت جاوید تھے۔ تقریب میں سابق اولمپیئنز سمیت بین الاقوامی کھیلوں میں ملک کے لیے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر باسکٹ بال، ہینڈ بال، والی بال، کراٹے اور ریسلنگ کے نمائشی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مینز کے ساتھ ویمنز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں