لاہور(آئی این پی)ورلڈ مین اور وویمن اسنوکر چیمپئن شپ کے لیئے قومی اسنوکر ٹیم چین روانہ ہو گئی۔ ٹیم میں تین کھلاڑی شامل جبکہ کوئی خاتون کھلاڑی شامل نہیں کی گئی۔قومی اسنوکر ٹیم ورلڈ مین اینڈ وویمن چیمپئین شپ میں شرکت کرنے کے لئے چائنا روانہ ہو گئی۔ قومی اسنوکر ٹیم میں تین کھلاڑی اور دو آفیشل شامل ہیں۔ چائنا جانے والے کھلاڑیوں میں نسیم اختر، عمر خان اور حارث طاہر کے شامل ہیں جبکہ منور حسین اور نوید کپاڈیا ٹیم آفیشل کے ہیں۔ وویمن چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے کوئی خاتون کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں کی گئی۔ چیمپئن شپ دو جولائی سے گیارہ جولائی تک کھیلی جائے گی۔
قومی سنوکرٹیم ورلڈ مین اور وویمن چیمپن شپ کیلئے چین روانہ
Jul 02, 2018