چیف جسٹس، نگران وزیراعظم مہنگائی میں کمی کیلئے کردار ادا کریں:اکمل باری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جماعت اللہ اکبر تحریک کے این اے 123سے امیدوار اکمل باری نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ نواز حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،پانچ سال تک ملکی معیشت پر لیکچر دینے والوں نے قومی خزانہ خالی کردیا ہے،غیر ملکی قرضے سب سے زیادہ سابقہ حکومت نے لیے جس کی وجہ سے ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے چیف جسٹس نوٹس لیں،وہ گزشتہ روز اپنے حلقے میں ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کررہے تھے،ڈالر کی قیمت میںمسلسل اضافے اور ہر ماہ ہونے والے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء خورونوش غریبوں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیںجس کی وجہ سے مزدوروں اور محنت کشوں کے گھروں میں فاقے ہیں۔چیف جسٹس اور نگران وزیراعظم مہنگائی کم کرنے میںاپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...