پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس نہ لیا تو مہنگائی کی شدید لہر آئے گی: سیف اللہ خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل ظاہرکیا اور کہا ہے کہ حکمران ملک سے غربت ختم کرنے کی بجائے غریب ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ بار بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی جارہی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے وگرنہ ملک میں مہنگائی کی شدید لہر آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید بوجھ ڈالنا کسی طور درست نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن