لاہور (خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تحفظ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی ناموس کا چوکیدار ہے اس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے منکرین ختم نبوت قادیانی اور انکے ہمنوااسلام اور ملک پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سطح پر بے بنیاد اورغلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں توہین آمیزخاکوں کی نمائش کے اعلان اور مسلم خواتین پر نقاب کی پابندی سے ملت اسلامیہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں توہین رسالت بین الاقوامی دہشت گردی ہے۔ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے اعلان پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت اجتماع سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔
عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: مولانا عزیز الرحمٰن
Jul 02, 2018