لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے پی پی158سے امیدوار رانا احسن شرافت نے کہا ہے کہ ن لیگ کاراستہ روکنے والے سن لیں کس کس کا راستہ روکو گے 25جولائی کو ہر گھر سے نواز شریف اور شہباز شریف ہی نکلے گا، لیگی امیدواروں کی تذلیل برداشت نہیں۔ ن لیگ اپنی کاکردگی پر جیتے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، 25جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی جیت کے ساتھ طلوع ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) ہر شہر اور گائوں سے بھاری ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ جیت کر ایک بار پھر نواز شریف ، شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے مخالفین کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں تمام لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن ملک بھر سے کامیاب ہو گی: رانا احسن شرافت
Jul 02, 2018