لاہور (خصوصی نامہ نگار)مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور دینی رہنمائوں مولانازاہد الراشدی، سید کفیل بخاری، مولانازبیر ظہیر اور قاری زواربہادر نے ملک بھر کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں ووٹ دیتے وقت متعلقہ امیدواروں سے اس امر کا تحریراً وعدہ لیں کہ وہ منتخب ہونے کے بعد دستور کے مطابق نفاذاسلام، عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کا تحفظ، سودی نظام کے خاتمے اور فحاشی وعریانی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کی روک تھام کے لئے کام کریں گے اور دینی وقومی مقاصد کے لئے پارٹی پالیسی سے بالاتر ہوکر دین اور ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں گے۔