17 دینی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں کااین اے53سے آزاد امیدوار غضنفر مہدی کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی 17 دینی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے متفقہ طور پر حلقہ این اے53 آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی ممتاز اسکالر اور دانشور ڈاکٹر غضنفر مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس بات کا اعلان جمعیت علماء مشائخ پاکستان کے مرکزی چئیر مین متحدہ سنی محاذ کے سر براہ علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا پریس کانفرنس میں جمعیت علماء مشائخ پاکستان کے صدر مفتی ظہور اللہ ہاشمی اتحاد ملت اسلامی محاذ (امام) کے سر براہ علامہ ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی متحدہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺپاکستان کے کنونئیر مولانا مدثر اقبال صدیقی جمعیت علماء پاکستان (نیازی گروپ) پیر سید معصوم حسین نقوی اسلامی انقلاب پارٹی کے صدر ندیم سجاد اسلامی جمہوری اتحاد کے صدر علامہ منظور احمد مدنی پاکستان زندہ باد موومنٹ کے چیف آرگنائزر ظفر خان محسود پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے صدر محمد اقبال اعوان سول سوسائٹی الائنس کی چئیر پرسن سیدہ نورالصباح تحریک نوجوانان پاکستان کے چئیر مین محمد عبداللہ گل انجمن شہریاں اسلام آباد کے صدر نعیم احسان تحریک غلبہ اسلام کے صدر عرفان انجم مہناس جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا محمد علی قادری نے ڈاکٹر غضنفر مہدی ایک باکردار اور صاف ستھرے بیوروکریٹ رہے ہیں اور نصف صدی سے اتحاد بین المسلمین کے لئے کے سرگرم عمل رہتے ہیں پاکستان کی سیاست میں آئندہ تاریخ ساز کردار آزاد امیدواروں کا ہے ڈاکٹر غضنفر مہدی منتخب ہو کر عوام الناس کی صحیح ترجمانی کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن