ڈاکٹر فریدالدین القادری کے ایصال ثواب کیلئے تقریب

Jul 02, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین القادری کے عرس کے موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں عوامی تحریک کے سینئر رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید مشرف حسین شاہ ودیگر رہنما بھی شریک تھے،خرم نواز گنڈا پور نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری عظیم باپ ڈاکٹر فرید الدین القادری کی بے مثال تربیت کا ثمر ہیں۔ڈاکٹر فرید الدین قادری جھنگ کی زرخیز دھرتی کے سپوت تھے اور اپنے وقت کے عظیم نباض،عالم دین،صوفی باصفا اور خدمت خلق کرنے والی ایک باعمل اور دردمند شخصیت تھی۔

مزیدخبریں