مکہ مکرمہ، ناقابل استعمال مچھلیاں اورگوشت ضبط کرکے تلف کر دیا گیا

Jul 02, 2018

مکہ مکرمہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ماتحت الشوقیہ بلدیہ کے افسران نے الکعکیہ مچھلی منڈی پر چھاپہ مار کر ناقابل استعمال مچھلیاں اور گوشت ضبط کرکے تلف کر ادیا۔ دوسری جانب البشائر کی بلدیہ کے افسران نے ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں پر چھاپے مار کر ناقابل استعمال کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرلیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے کئے گئے۔

مزیدخبریں