واشنگٹن(نیٹ نیوز) کامیڈین نے سینیٹر باب میننڈیز بن کر صدر ٹرمپ کو فون پر لے لیا۔ ٹرمپ نے جعلی سینیٹر کو کرپشن کیس سے باعزت بری ہونے پر مبارکباد دی۔ امریکی صدر نے سپریم کروٹ کے نئے جج کی تعیناتی سے متعلق مشورہ بھی مانگ لیا ۔ امریکی کامیڈین جان میننڈیز نے جاندار فنکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیٹر باب میننڈیز بن کر صدر ٹرمپ کو فون پر لے لیا کامیڈین نے صدر سے ہوئی گفتگو کی ریکارڈنگ جاری کر دی ۔ پہلی کوشش میں صدر ٹرمپ سے رابطہ نہ ہوسکا کیونکہ وہ طیارے میں سفر کر رہے تھے۔ کچھ دیر بعد ائیر فورس ون سے کال آگئی اور صدر ٹرمپ نے کامیڈین کو بوب میننڈیز سمجھتے ہوئے گفتگو شروع کر دی ، امریکی صدر نے کرپشن کیس سے باعزت بری ہونے پر جعلی سینیٹر کو مبارکباد دی اور سپریم کورٹ کے نئے جج کی تعیناتی سے متعلق مشورہ بھی مانگ لیا ۔