25جولائی کو اقتدار کے پجاریوں کا سورج غروب، نیا پاکستان وجود میں آئے گا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی پی 6میجر (ر) لطاسب ستی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ اشفاق سرور مری، کوٹلی ستیاں کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے عوامی اور مفادعامہ کے کاموں میں مجرمانہ غفلت کی اور صرف ذاتی اور کاروباری مفاد کیلئے سیاست کی اور اقتدار کو استعمال کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 25جولائی کو اقتدار کے پجاریوں کا سورج غروب ہوجائے گا اور نیا پاکستان وجود میں آئے گا جس میں ہر شہری کو انصاف، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتیں فراہم ہوں گی۔عمران خان وزیراعظم بنتے ہی کرپشن کیخلاف گرینڈآپریشن کریں گے ،قومی خزانہ سے لوٹی گئی رقم واپس لاکر کرپٹ سیاستدانوں کو جیل میں ڈالیں گے ،نوازشریف اور ان کے حواریوں کا احتساب قریب آن پہنچا ہے ،کرپٹ افراد جلد جیل میں ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...